محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے سکولوں کی تعلیمی عمل کوبہتربنانے کیلئے محکمہ تعلیم بلدیہ جنوبی اور لیاری کی کمیونٹی کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 21:37

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) محکمہ تعلیم حکومت سندھ کے اسکولوں کی تعلیمی عمل کوبہتربنانے کیلئے محکمہ تعلیم بلدیہ جنوبی اور لیاری کی کمیونٹی کے اشتراک سے اسکول نمبر 2 گل محمد لین چاکیواڑہ لیاری میں ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار میں رکن قومی اسمبلی شاہجہاں بلوچ، اراکین صوبائی اسمبلی جاوید ناگوری اور ثانیہ ناز، چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض،پیپلزپارٹی ڈسڑکٹ سائوتھ کے صدرخلیل ہوت،یوسی12کے چیئرمین حبیب حسن، یوسی چیئرمین لالاعاشق، حنیفہ لعل محمد،گلشن داد،ٖحفیظہ نور، نسیمہ بلوچ،روزینہ خان،ڈی ای او سائوتھ محترمہ صباء محمود،غزالہ سومرو،اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرزوہیڈمسٹریس،اساتذہ کے علاوہ لیاری کی مختلف شخصیات بشمول عابدبروہی،رمضان بلوچ،شبیرارمان،محمد اصغر اور طالبعلوں کی ایک بڑی تعداد شریک تھی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے شاہجہاں بلوچ نے کہا کہ تعلیمی نظام کوبہتر بنانے کیلئے ہم سب کو اپنے حصّے کاکام سرانجام دینا ہوگا پیپلز پارٹی نے لیاری کو یونیورسٹی، میدیکل کالج اور لاء کالج دیا جبکہ حال ہی میں دونئے کالجز کاآغاز ہورہا ہے اور انشاء اللہ جلد ہی لیاری میںانجیئرنگ کالج کاقیام بھی عمل میں لایا جائے گا فروغ علم میں میرا تعاون ہمیشہ آپ کو حاصل رہے گا ایم پی اے جاوید ناگوری کاکہنا تھا کہ بچے ہی قوموں کے مستقبل ہوا کرتے ہیں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہترتربیت بھی اساتذہ کرام کی ذمے داری ہے ایم پی اے ثانیہ ناز نے کہا کہ ملک کی ترقی اور امن کا دارومدار بہتر نظام تعلیم اورطریقہ تدریس پر منحصرہے میں آج جس مقام پر ہوں وہ اپنے اساتذہ ہی کی بدولت ہوں اور میں انہیں سلام پیش کرتی ہوں چیئرمین بلدیہ جنوبی ملک محمد فیاض کا کہنا تھا کہ ڈی ایم سی سائوتھ کی خستہ اورتباہ حال اسکولوں کی مرمت و تزین و آرائش کاکام تیزی سے جاری ہے رواں سال سے ہم نے 15 اسکولوں میں سائنس سیکشن کاآغازکردیا ہے سائنس لیب کی تعمیرپر میں فیصل ایدھی کا مشکور ہوں اب ہم اپنے پرائمری اسکولوں میں پرائیوٹ اسکولزکی طرز پر مونٹیسری اور نرسری کی کلاسوں کاآغاز کرنے جارہے ہیں ہم اپنے اساتذہ کوٹائم اسکیل کے ساتھ ساتھ دیگر سہولیات بھی فراہم کررہے ہیں اس موقع پر حبیب حسن نے لیاری کے تمام اسکولوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اسکولزکودرپیش مسائل پرتفصیلی رپورٹ پیش کرتے ہوئے حاضرین کوبتایا کہ بہت ساری مشکلات کے باوجود آج لیاری مین تعلیم کاماحول اور معیار کراچی کے کئی علاقوں سے بہت بہتر ہے شہر کے سرکاری اسکولوں میں اگر کہیں انرولمنٹ ہے تووہ لیاری ہے جس پرمیں اپنے اساتذہ کوسلام پیش کرتا ہوں لیاری میں سرکاری، پرائیوٹ اور بلدیاتی اسکولوں کے مابین تواتر سے تعلیمی مقابلوں کا انعقاد کیا جارہا ہے اگر حکومت ہماری سرپرستی کرے تو لیاری تعلیمی میدان میں بھی بہت آگے جاسکتا ہے ڈی ای اوصباء محمود نے اساتذہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مزید محنت اور لگن سے اپنے فرائض انجام دیں قوم کے معماروں کی تربیت اورترقی کے اس سفر کو جاری رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :