136 ویں پی ایم اے لانگ کورس ، 36 ویں گریجویٹ کورس ، 29 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 55 ویں انٹیگریٹڈکورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ

سعودی عرب ، فلسطین ، ترکمانستان اور لیبیا کے کیڈٹس کی شرکت رطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر تقریب کے مہمان خصوصی تھے

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) 136 ویں پی ایم اے لانگ کورس ، 36 ویں گریجویٹ کورس ، 29 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس اور 55 ویں انٹیگریٹڈکورس کی پاسنگ آئوٹ پریڈ ہفتہ کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں سعودی عرب ، فلسطین ، ترکمانستان اور لیبیا کے پاس آئوٹ ہونیوالے کیڈٹس نے بھی شرکت کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل سر نکولس پیٹرک کارٹر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا ، کیڈٹس میں اعزازات تقسیم کئے اور تقریب سے خطاب کیا۔

شمشیر اعزاز 136 ویں لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈر آفیسر عبد الحنان مصطفی نے حاصل کی۔ صدارتی گولڈ میڈل 136 ویں لانگ کورس کے کمپنی سینئر انڈر آفیسر محمد اقبال جبکہ اوور سیز گولڈ میڈل 136 ویں لانگ کورس کے ترکمانستان سے تعلق رکھنے والے جینٹلمین کیڈٹ حدیبرینوف ایریش نے جیتا جبکہ چیف آف آرمی سٹاف چھڑی 36 ویں گریجویٹ کورس کے جینٹلمین کیڈٹ محمد ارسلان یوسف اور 29 ویں ٹیکنیکل گریجویٹ کورس کے کمپنی جونیئر انڈر آفیسر سعد حامد کو عطا کی گئیں۔

(جاری ہے)

بہترین کیڈٹ کیلئے کمانڈنٹ چھڑی 55 ویں انٹیگریٹڈکورس کے جینٹلمین کیڈٹتیمور اعظم خان کو دی گئی۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کمانڈنٹ میجر جنرل عبد اللہ ڈوگر بھی ڈائس پر موجود تھے مسلح افواج کے سینئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ سینئر افسران اور پاس آئوٹ ہونیوالے کیڈٹس کے والدین اور رشتہ داروں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ ۔

متعلقہ عنوان :