نظام شفاف ہو تو کوئی مائی کا لال جمہوریت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، حکومت کے نادان دوست معاملات کو سلجھانے کی بجائے مزید الجھا رہے ہیں،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:13

نظام شفاف ہو تو کوئی مائی کا لال جمہوریت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا، حکومت ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نظام شفاف ہو تو کوئی مائی کا لال جمہوریت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتا ،حکومت کے نادان دوست معاملات کو سلجھانے کی بجائے مزید الجھا رہے ہیں حکومت نے ساڑھے چار سال میں ملک کو دیوالیہ کردیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ احسن اقبال کا بیان نامناسب تھا جمہوریت کو فوج سے کوئی خطرہ نہیں ہے فوج جمہوریت یک ہوالے سے کئی مرتبہ بیان دے چکی ہے اور فوج اپنے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے کام کررہی ہے جمہوریت کو خطرے کی باتیں موجودہ وزیراعظم کررہے ہیں۔

انہوں نے کاہ کہ جمہوریت قیادت جب ایک صاف اور شفاف نظام رائج کرے گی تو کوئی مائی کا لال جمہوریت کا کچھ نہیں گاڑ سکتا انہوں نے کہاکہ حکومت کے نادران دوست معاملات کو سلجھانے کی بجائے اپنی نادانی میں انہیں مزید الجھا رہے ہیں حکومت نے ساڑھے چار سدال میں ملک کو دیوالیہ بن کے قریب پہنچا دیا ہے ہماری معیشت کمزور ہے ملک قرضوں کے بوجھ تلے دبا ہوا ہے بجٹ خسارے کے ساتھ ہماری تجارت بھی خسارے میں ہے یہ سب موجودہ حکومت کی کارستانیاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :