نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:20

نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ ..
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے گلین فلپس اور ٹوڈ ایسٹل کو سکواڈ میں شامل کر لیا، اس کے علاوہ کولن منرو، جارج وورکر، ہنری نیکولز اور میٹ ہنری بھی اپ ڈیٹ کئے گئے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔ نیوزی لینڈ سلیکٹرز نے نیوزی لینڈ اے اور بھارت اے کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے کے بعد ابتدائی طور پر اعلان کردہ سکواڈز کو اپ ڈیٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے بھارت اے کے خلاف سیریز کھیلنے والی نیوزی لینڈ اے ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو سینئر ٹیم میں شامل کرنے کی غرض سے دورہ بھارت کیلئے صرف 9 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر رکھا تھا تاہم اب کیوی سلیکٹرز نے سکواڈز کو اپ ڈیٹ کر دیا ہے، وکٹ کیپر بلے باز گلین فلپس اور لیگ سپنر ٹوڈ ایسٹل کو بھی ٹیم میں طلب کر لیا گیا ہے، ایسٹل ٹیسٹ اور ٹی ٹونٹی جبکہ فلپس ٹی ٹونٹی میں کیوی ٹیم کی طرف سے ڈیبیو کر چکے ہیں تاہم دونوں کھلاڑیوں نے ون ڈے ڈیبیو کرنا ہے، روز ٹیلر اور جارج ووکر ون ڈے سیریز کے بعد واپس وطن لوٹ جائیں گے اور ان کی جگہ لیگ سپنر ایش سودی اور ٹام بروس ٹی ٹونٹی سیریز میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ ون ڈے سکواڈ کپتان کین ولیمسن، ٹوڈ ایسٹل، ٹرینٹ بولٹ، کولن ڈی گرینڈہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہنری، ٹام لیتھم، ہنری نیکولز، ایڈم ملن، کولن منرو، گلین فلپس، مچل سینٹنر، ٹم سائوتھی، روز ٹیلر اور جارج وورکر پر مشتمل ہے، ٹی ٹونٹی سکواڈ میں صرف ٹیلر اور وورکر کی جگہ سودی اور ٹام بروس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ ۔

متعلقہ عنوان :