چین میں انجینئر نگ کیلئے جدید مشنری کی سہولیات میسر ہیں ،پاکستانی طالبہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:52

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) چین میں گذشتہ 5سال سے انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کرنے والی پاکستانی طالبہ کا کہنا ہے کہ انجینئر نگ کے لئے چین میں جدید مشینری اور بہتر سہولیات میسر ہیں، چین میں لڑکیوں کے لئے نت نئے تجربات پاکستان کی نسبت آسان ہیں۔ چینی نیوز ایجنسی کو سائرہ نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انجینئر بننا میرا ایک خواب تھا جس کی تکمیل چین نے پوری کی ہے ۔

سائرا چین میں انجینئرنگ کی تعلیم وطیفہ پر حاصل کر ہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انجینئر نگ کے لئے چین میں جدید مشینری اور بہتر سہولیات میسر ہیں۔ چین میں لڑکیوں کے لئے نت نئے تجربات پاکستان کی نسبت آسان ہیں۔وہ فی الحال اعلی درجہ حرارت کے مقناطیس پر کام کررہی ہیں جو 500 سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت کو ختم کرنے میں کامیاب ہوسکتی ہی. یہ مقناطیس ایسے انجن کے اندر استعمال ہوتے ہیں جو خلائی پروازوں میں استعمال ہوتے ہیں۔سائرا کا کہنا ہے کہ ایسے کام اور تجربات میں ہمیشہ پہلی مرتبہ کامیابی نہیں ملتی۔ اس کام میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے اور مطالعہ انتہائی اہم ہوتا ہے ۔وہ خود چین میں کام کرنے کے لئے خوش قسمت سمجھتی ہی.

متعلقہ عنوان :