مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کو قائل کیا ، این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو 3فیصد

حصہ دیں جو فاٹا مین ترقیاتی کاموں کا اغاز ہوجائے، پرویز خٹک سے پوچھتا ہوں آپ فاٹا کو صوبے میں ضم بھی کررہیں،این ایف سی میں حصہ دینے انکار بھی کر رہے ہیں ،فاقی ہائوسنگ وزیر اکرم خان درانی کا فاٹا یوتھ کنونش سے خطاب

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 22:52

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) وفاقی ہائوسنگ وزیر اکرم خان درانی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کو قائل کیا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو 3فیصد حصہ دیں جو فاٹا مین ترقیاتی کامون کا اغاز ہوجائے اور جب اسلام آباد میں اس پر بات کیلئے پرویز خٹک آتا ہے تو صوبے کی طرف سے فاٹاکو حصہ دینے سے انکار کرتا ہے۔

وہ ہفتہ کو فاٹا یوتھ کنونش سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک سے پوچھتا ہوں کہ آپ فاٹا کو صوبے میں ضم بھی کررہیں ہیںاور این ایف سی میں حصہ دینے انکار بھی کررہے ہیں ،تحریک انصاف کی 8ماہ کی حکومت رہ گئی ہے آئندہ الیکشن میںجمعیت العماء اسلام جیت کے حکومت کریگی ،انہیں معلوم ہوا ہے کہ پشاور کے شاہ طہماس اسٹیڈیم میں انتظامیہ نے جے یو ائی کے کارکنوں پر پانی بند کی ہے پرویز خٹک سن لیں درانی ہوں حکومت میں آکے انکے ساتھ بھی اسی طرح کا سلوک کیا جائے گا اور نکے گھر کا پانی بند کرینگے ، انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو کانفرنس کے زریعے پیغام دیتے ہیں کہ فاٹاکے مستقبل کے فیصلے خود کرینگے ہم کسی بیرونی ایجنڈے کو یہاں پر مسلط نہیں کرنے دینگے