میاں چنوں، گورنمنٹ کالج کے درجنوں طلبہ تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ریلی نکالی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:00

میاں چنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء)گورنمنٹ کالج کے درجنوں طلبہ کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت کے حوالے سے ریلی نکالی گئی،تفصیلات کے مطابق میاں چنوں گورنمنٹ ڈگری کالج میاں چنوں کے درجنوں طالب علموں نے تحفظ ناموس رسالت کے سلسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج تلمبہ روڈ سے ٹی چوک ریلی نکالی،ریلی میں شریک طلبائ نے پلے کارڈ ز اٴْٹھا رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے،طالب علموں کی جانب سے تحفظ ناموس رسالت پر جان بھی نثار،لبیک یار سول اللہ کے نعرے بھی لگائے۔