ایڈیشنل سیشن جج پنڈی گھیب نے قتل کے ملزم کو سزائے موت اور عمر قید سمیت 3سزائیں سنا دیں

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:00

پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ایڈیشنل سیشن جج پنڈی گھیب نے قتل کے ایک ملزم کو سزائے موت اور عمر قید سمیت تین سزائیں سنا دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزم شراف خان ولد کرم داد نے مورخہ2 جنوری1998ء کی رات کو غلام علی ساکن احمدال کے گھر میں گھس کر اس کے چودہ سالہ معصوم اکلوتے بیٹے غلام محمد کو رائفل سے فائر نگ کر کے قتل کردیا تھا اور غلام علی کو رائفل کے بٹ مار کر شدید زخمی کردیا تھا جس کے بعد ملزم فرار ہوگیا اور کافی عرصہ اشتہاری رہا اس دوران سیشن جج اٹک نی2000ء میں مقتول کے والد غلام علی اور والدہ بیگم جان سمیت گواہان کے بیا ن ریکارڈ کیے تھے بعد ازاں بیگم جان 2001ء میں اور غلام علی 2015ء میں فوت گئے اس کے علاوہ مزید گواہان کے بیان سے بھی جرم ثابت ہوگیا جس پر گذشتہ روز کیس کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج پنڈی گھیب ارشد اقبال نے ملزم شراف خان کو غلام علی کو زخمی کرنے پر5 سال قید اور96 ہزار روپے دیت جبکہ قتل کے ارادہ سے رات کو گھر میں داخل ہونے پرعمر قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ کی سزاسنائی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں 3ماہ قید مزید بھگتنا ہوگی جبکہ غلام علی کے چودہ سالہ بیٹے کو قتل کرنے پر سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی جرمانہ ادا نہ کرنے پر مزید6 ماہ قید کی سزا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :