گوجرہ،بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر خاوند جاں بحق ،بیوری شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:00

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) بس کی موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر خاوند جاں بحق ،بیوری شدید زخمی۔تفصیلات کے مطابق محمد الیاس ولد محمد شفیع ساکن رشید آبا دگلی نمبر1جھنگ روڈ فیصل آباد اپنی اہلیہ سارہ کے ہمراہ اپنی موٹر سائیکل نمبرFDP/6253پر سوار فیصل آباد سے گوجرہ آرہے تھے کہ بڈھی پنڈ کے نزدیک فیصل آبا دسے آنے والی اے سی بس نمبرBSA/264نے تیز رفتار ی کے باعث بے قابو ہو گئی اور موٹر سائیکل سے پیچھے ٹکر گئی جس کے نتیجہ میں محمد الیاس موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔

(جاری ہے)

’’آئی این پی‘‘کے مطابق پیٹرولنگ پوسٹ 279ج ب کے اہلکاروں نے فوری موقع پر پہنچ کر امدادی کاررروائی عمل لاکر پینسرہ روڈ کو ٹریفک کے لیے بحال کیا۔شدید زخمی سارہ کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ متوفی محمد الیاس کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ہے۔جبکہ بس کو قبضہ میں لیکر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :