گوجرہ، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جیب کتروں کا راج ،ہسپتال گئے شہری کو 36ہزار روپے سے محروم کردیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:00

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں جیب کتروں کا راج ،ہسپتال گئے شہری کو 36ہزار روپے سے محروم کردیا۔تفصیلات کے مطابق نواحی گا?ں پٹھا والی کا رہائشی عبدالباسط ولد غلام رسول تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال گوجرہ کسی مریض کی تیمارداری کے لیے گئے جہاں نامعلوم جیب کتروں نے اس کی جیب سے 36ہزار روپے نکال کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

واضح رہے ٹی ایچ کیو اسپتال گوجرہ میں انتظامیہ کی غفلت کے باعث اسپتال مین جیب کتروں نے ڈیرے ڈال رکھے جن میں خواتین اور مرد جیب کترے شامل ہیں اسپتال آنے والے لوگوں کی جیبیں کاٹ رہے ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ کی کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔’’آئی این پی‘‘کے مطابق پولیس نے مذکورہ بالا متاثرہ عبدالباسط کی تحریری درخواست پر مقدمہ درج کر لیا جبکہ عوامی سماجی حلقوں نے اسپتال انتظامیہ اور محکمہ صحت کے ذمہ داران سے اپیل کی ہے اسپتال سے جیب کتروں کا سد باب کیا جائے۔