چکوال، ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹرک ،بھائی جاں بحق بہن شدید زخمی ، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:01

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ٹریلر کی موٹر سائیکل کو ٹرک بھائی جاں بحق بہن شدید زخمی ، پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

پٹرولنگ پولیس کے اے ایس آئی عامر علی نے بتایا کہ ایکسیڈنٹ کی اطلاع ملتے ہی وہ موقع پر پہنچا تو پتا چلا کے موٹر سائیکل نمبر RIC 9436 پر دونوں بہن بھائی حمزہ ارشد اورسمیعہ بھون اڈے کی طرف جا رہے تھے کہ ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار نے ان کو ٹکر ماری جس سے وہ گر گئے اس دوران پیچھے سے ٹریلر نمبرTLR 92جس کو نامعلوم ڈرائیور نہایت تیز رفتاری سے چلاتے ہوئے آیا اور اس نے حمزہ اور سمیعہ کو کچل دیا، 20 سالہ حمزہ موقع پر جاں بحق جبکہ اس کی ہمشیرہ ہ سمعیہ شدید زخمی ہوگئی۔