مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کو قائل کیا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو 3فیصد حصہ دیں جو فاٹا مین ترقیاتی کامون کا آغاز ہوجائے، اکرم خان درانی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اکتوبر2017ء) وفاقی ہائوسنگ وزیر اکرم خان درانی نے کہاہے کہ مولانا فضل الرحمان نے وفاقی حکومت اور وزیر اعظم کو قائل کیا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کو 3فیصد حصہ دیں جو فاٹا مین ترقیاتی کامون کا آغاز ہوجائے اور جب اسلام آباد میں اس پر بات کیلئے پرویز خٹک آتا ہے تو صوبے کی طرف سے فاٹاکو حصہ دینے سے انکار کرتا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے فاٹا یوتھ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی پرویز خٹک سے پوچھتا ہوں کہ آپ فاٹا کو صوبے میں ضم بھی کررہیں ہیںاور این ایف سی میں حصہ دینے انکار بھی کررہا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی 8ماہ کی حکومت رہ گئی ہے ایئندہ الیکشن میںجمعیت العماء اسلام جیت کے حکومت کریگی انہوں نے کہا کے انہیں معلوم ہوا ہے کہ پشاور کے شاہ طہماس اسٹیڈیم میں انتظامیہ نے جے یو ائی کے کارکنوں پر پانی بند کی ہے پرویز خٹک سن لیں درانی ہوں حکومت میں آکے انکے ساتھ بھی اسی طرح کا سلوک کیا جائے گا اور نکے گھر کا پانی بند کرینگے ، انہوں نے پاکستانی حکمرانوں کو کانفرنس کے زریعے پیغام دیتے ہیں کہ فاٹاکے مستقبل کے فیصلے خود کرینگے ہم کسی بیرونی ایجنڈے کو یہاں پر مسلط نہیں کرنے دینگے