ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پشاور کے ریسلر نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی

، عنایت الله نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں یہ اعزاز حاصل کیا

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:10

ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پشاور کے ریسلر نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں پشاور کے ریسلر نے گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کردی ، عنایت الله نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 90 کلوگرام ویٹ کیٹگری میں یہ اعزاز حاصل کیا۔ عنایت الله نے اس سے قبل ستمبر میں ایشین جونیئر کیڈٹ ریسلنگ چیمپئن شپ میں بھی پاکستان کیلئے چاندی کا تمغہ حاصل کیاتھا۔

پاکستان ریسلنگ فیڈریشن کے چیئر مین و صدر صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن سید عاقل شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر عنایت الله کوچ زاہد پہلوان ، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے خیبرپختونخوا حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ عنایت الله کے اعزاز میں پروقار تقریب کا انعقاد کرکے کیش ایوارڈ سے نوازے ، عنایت اللهنے ترکی میں منعقدہ ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں 90 کلوگرام ویٹ کیٹگری کے پہلے سیمی فائنل میں ترکی کے احمد فاروق یوگز کو شکست دی جبکہ فائنل میں ترکی کے ہی ابراہیم سمیل کو شکست دیکر پاکستان کیلئے ورلڈ بیچ ریسلنگ چیمپئن شپ میں گولڈ حاصل کیا۔

(جاری ہے)

چیمپئن شپ میں پاکستان کے ریسلرز نے حصہ لیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر و چیئر مین پاکستان ریسلنگ فیڈریشن سید عاقل شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان واپسی پر عنایت کے عزاز میں خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن پروقار تقریب کا انعقاد کریگی ۔ انہوں نے حکومت سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ عنایت کیلئے کیش ایوارڈ کا اعلان کرے ۔

۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستانی ریسلرز نے زیادہ میڈلز جیتے ہیں حکومت ریسلرز کی تربیت کے لئے غیر ملکی کوچ کی خدمات حاصل کریں۔انہوں نے کہا کہ ریسلنگ دنیا بھر میں ایک سائنس بن گئی ہے اسے سائنسی بنیادوں پر فروغ دینے اور کھلاڑیوں کی تربیت کا بندوبست کرنا ہوگا ورنہ پاکستانی کھلاڑی دنیا کے کھلاڑیوں سے پیچھے رہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :