پنجاب حکومت کااورنج لائن میٹرو ٹرین کے بعد بلیو لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر پیشرفت کرنے کا فیصلہ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ٹرین کے بعد بلیو لائن میٹرو ٹرین منصوبے پر پیشرفت کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے ایشین بینک سے قرض لیا جائے گا ،وفاقی حکومت کو 360ارب روپے کا کانسپٹ پیپر بھجوا دیا گیا۔

(جاری ہے)

کانسپٹ پیپر کے مطابق بلیو لائن میٹروٹرین کے لئے 360 ارب روپے کا تخمینہ لگایا گیا ہے جس کیلئے ایشین بینک سے قرض کے حصول کے لئے بات کی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق ایشین بینک کے وفد کی آئندہ ماہ پاکستان آمد متوقع ہے اور پنجاب کے افسران وفد کو اس منصوبے میں مالی معاونت کیلئے قائل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :