سیالکوٹ،گھر یلو رنجش پر شادی شدہ شخص نے گولی مار کر خودکشی کرلی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:12

سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) گھر یلو رنجش پر شادی شدہ شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ مراد پور کے علاقہ اڈہ کپوروالی میں گھریلو رنجش پرسالہ خالد محمود ولد ثنا اللہ نے گھریلو رنجش پر صبح سویرے کنپٹی پر گولی مار لی جسکے نتیجہ میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

ریسکیو1122نے اسے شدید زخمی حالت میں مقامی ہسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول تین بیٹوں اور ایک بیٹی کا باپ تھا اور کچھ عرصہ سے ذہنی دبائو کا شکار تھا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :