پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک کی نائب صدر سے ملاقات موجودہ اقتصادی صورتحال اورسرمایہ کاری کے مواقعوں پرتبادلہ خیال

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:14

پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک کی نائب صدر سے ملاقات موجودہ اقتصادی صورتحال ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں ورلڈ بینک کی نائب صدر سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ اقتصادی صورتحال اورسرمایہ کاری کے مواقعوں پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاکستانی وفد میں فنانس سیکرٹری شاہد محمود،گورنر اسٹیٹ بینک طارق باجوہ اور سیکرٹری اکنامک افیئرز ڈویژن عارف احمد خان بھی شامل تھے جنھوںنے واشنگٹن ڈی سی میں آئی ایم ایف ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی جس سے ورلڈ بینک کے صدراور آئی ایم ایف کے ایم ڈی نے خطاب کیا۔بعدازاں پاکستانی وفد نے ورلڈ بینک کی نائب صدر انیٹی ڈکشن اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں پاکستان کی موجودہ اقتصادی صورتحال اور ملک میں سرمایہ کاری کے مواقعوں پر بات چیت کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :