شاہ محمود قریشی کا مخدوم جمیل الزماں سے اظہار تعزیت

مخدوم صاحب اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں،شاہ محمود قریشی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:18

شاہ محمود قریشی کا مخدوم جمیل الزماں سے اظہار تعزیت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 اکتوبر2017ء) سروری جماعت کے سربراہ اور ہالہ شریف کے سجادہ نشین مخدوم جمیل الزماں کی والدہ کے انتقال تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے مخدوم جمیل الزماں سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کی والدہ کی رحلت پر گہرے رنج کا اظہار ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مخدوم صاحب اور انکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔اللہ کریم مخدوم صاحب کی والدہ کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں اور مخدوم صاحب اور انکے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :