ْگورنر سندھ محمد زبیر نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کو کراچی ائیرپورٹ پر رخصت کیا

ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی میں قیام اور محرم کی مجالس سے خطاب سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوا،گورنر سندھ

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:19

ْگورنر سندھ محمد زبیر نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کو کراچی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے داؤدی بوہرہ جماعت کے روحانی پیشوا کو کراچی ائیرپورٹ پر رخصت کیا۔ اس موقع پروزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی بھی موجود تھے ۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ڈاکٹر سیدنا مفضل سیف الدین کی کراچی میں قیام اور محرم کی مجالس سے خطاب سے پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر ہوا،بوہری کمیونٹی کے سربراہ کی پاکستان آمد اور طویل قیام پر ان کے مشکور ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بوہری کمیونٹی نے صوبہ کی تعمیر و ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے،امید ہے سیدنا صاحب مستقبل میں بھی کراچی آتے رہیں گے۔واضح رہے کہ بوہری جماعت کے کسی سربراہ نے 21 سال کے طویل عرصہ کے بعد کراچی میں محرم الحرام کی مجالس سے خطاب کیا تھا،ان مجالس میں شرکت کے لئے دنیا بھر سے بوہری کمیونٹی کے افراد کراچی آئے تھے،گورنر سندھ محمد زبیر نے بھی محرم کی ایک مجلس میں شرکت کی اور سیدنا صاحب سے ملاقات کی تھی ۔