ڈیرہ بگٹی میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑادی

ہفتہ 14 اکتوبر 2017 23:20

ڈیرہ بگٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2017ء) ڈیرہ بگٹی کے علاقے میں نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق ہفتہ کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے لوٹی گیس فیلڈ میں نامعلوم افراد نے کنواں نمبر 19سے پلانٹ کو جانے والی گیس پائپ لائن کے ساتھ دھماکہ خیز مواد نصب کر رکھا تھا جو زورداردھماکے سے پھٹنے کے باعث گیس پائپ لائن تباہ ہوگئی جس سے پلانٹ کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ لیویز مزید کارروائی کررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :