بھارتی فوجی جنس تبدیل کر مرد سے عورت بن گیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 08:26

بھارتی فوجی جنس تبدیل کر مرد سے عورت بن گیا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) :بھارتی فوجی 25سالہ منیش نے آپریشن کر وا کراپنی جنس تبدیل کر کے خود کو مرد سے عورت بنالیا،منیش وشا پٹنم بندرگاہ پر تعینات تھا ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منیش نے اکتوبر2016 میں فوج سے تین ہفتوں کی چھٹی لے کر دہلی کے نجی اسپتال میں اپناجنس تبدیلی کا آپریشن کروایا۔اور چھٹی گزرنے کے بعدخاموشی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینے لگا۔

(جاری ہے)

مگر کچھ روز قبل منیش کو پیشاب کی تکلیف کے باعث ہسپتال میں داخل کروایا گیا جہاں پتہ چلا کہ منیش اپنا جنس تبدیلی کا آپریشن کروا چکے ہیں ۔اعلی حکام کو پتہ چلنے پر اسے نوکری سے فارغ کر دیا گیا ہے ۔بحریہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ منیش کو فوج میں بطور مرد نیوی میں بھرتی کیا گیا تھا تاہم اس نے اپنی جنس تبدیل کروا کر قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔منیش نے قواعد وضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر برطرف کیا گیا ہے ۔منیش نے اپنا نیا نام سابی رکھا ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :