مریم نواز صاحبہ کا بینظیر بھٹو بننا بہت مشکل ہے ،ڈاکٹر عامر لیاقت

اتوار 15 اکتوبر 2017 10:41

مریم نواز صاحبہ کا بینظیر بھٹو بننا بہت مشکل ہے ،ڈاکٹر عامر لیاقت
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء) :سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ مریم نواز کا بینظیر بھٹو بننا بہت مشکل ہے، بینظیر بھٹو بننے کے لئے باپ کی شہادت دیکھنی پڑتی ہے ،بھائیوں کے جنازے دیکھنے پڑتے ہیں،بچوں کے ہاتھ تھام کر باپ سے ملانے کے لئے جیل جانا پڑتا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ۔چیف جسٹس سجاد علی شاہ ،چیف آف نیوی سٹاف منصور الحق،چیف آف آرمی سٹاف جہناگیر کرامت نے فیصلہ دیا تھاکہ نواز شریف کو جانا ہے تو اس وقت تو نواز شریف نے نہیں کہا تھا کہ مجھے کیوں نکالا۔حالانکہ آپ کو اس وقت کہنا چاہے تھا کہ مجھے کیوں نکالا جا رہا ہے ۔مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں 

متعلقہ عنوان :