چینی وزارت خزانہ وعالمی بینک کا دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سے واشنگٹن میں اعلی سطح کا سیمینار

اتوار 15 اکتوبر 2017 11:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) چین کی وزارت خزانہ اور عالمی بینک کا دی بیلٹ اینڈ روڈ کے حوالے سیواشنگٹن میں ایک اعلی سطح کا سیمینار ہوا۔چین کے نائب وزیر خزانہ شی یاو بین نے اجلاس کے دوران دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے پس منظر اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

عالمی بینک کے سربراہ کیم یونگ نے دی بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کو سراہا اورکہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے پیش کردہ یہ منصوبہ عالمی مسائل کے حل کے لئے ایک کثیر جہتی طریقہ کار ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے چینی رہنمائوں کی دانشمندی اور ذمہ داری کی عکاسی ہوتی ہے اوراس کے ثمرات کو دنیا کے مختلف ممالک کے عوام تک پہنچایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :