یونیسکو کی نئی سربراہ فرانس کی اٴْودرے آزولے ہوں گی

یونیسکو بحرانی صورت حال سے دوچار، پہلے کے مقابلے میں زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے،منتخب ہونے کے بعدگفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 13:21

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) فرانس کی سابق وزیر ثقافت اٴْودرے آزٴْولے کو اقوام متحدہ کے تعلیمی، ثقافتی اور سائنسی ادارے یونیسکو کی نئے سربراہ کے طور پر منتخب کر لیا گیا ۔ ابتدائی رائے شماری میں وہ دوسرے نمبر پر تھیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی رائے شماری میں آزولے نے حیران کن کامیابی حاصل کی۔

سابق فرانسیسی وزیر ثقافت اٴْودرے آزٴْولے نے خلیجی ریاست قطر کے سابق وزیر حمد بن عبدالعزیز الکواری کو ایک سخت مقابلے کے بعد شکست دی۔

(جاری ہے)

انہیں حتمی رائے شماری میں تیس ووٹ حاصل ہوئے اور الکواری کو اٹھائیس ووٹ ملے۔ اس سے قبل ہونے والے ووٹنگ کے مرحلوں میں سابق قطری وزیر حمد بن عبدالعزیز الکواری کو سبقت حاصل تھی۔ انہیں بائیس ووٹ ضرور ملے لیکن یہ مطلوبہ حد سے کم رہے۔

یونیسکو کے نئے سربراہ کے انتخاب میں سابق مصری خاتون سفارت کار موشہرا خطاب بھی ایک مضبوط امیدوار کے طور پر شریک تھیں لیکن آخری رائے شماری میں وہ کوئی تاثر قائم نہیں کر سکیں۔کامیابی حاصل کرنے کے بعد پینتالیس سالہ اٴْودرے آزٴْولے کا کہنا تھا کہ یونیسکو بحرانی صورت حال سے دوچار ہے اور اب اس ادارے کی افادیت اور ضرورت کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :