سمندری طوفان خانن سے تحفظ کیلئے اورنج الرٹ جاری

طوفان جنوبی چینی ساحلوں سے ٹکرائے گا‘ شدید بارشیں ہونگی‘ اولے پڑیں گے مقامی حکومتوں نے شہریوں کو لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے بچانے کیلئے کارروائی شروع کردی

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:00

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) چین کے محکمہ موسمیات نے سمندری طوفان خانن سے بچائو کیلئے اورنج الرٹ جاری کردیا ہے‘ سمندری طوفان چین کے جنوبی ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا جس کے نتیجے میں شدید بارشوں اور اولے پڑنے کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سمندری طوفان کے پیدا ہونے کے آثار دکھائی دیئے تھے۔ یہ اس سال کا بیس واں طوفان ہے جو جنوبی چینی سمندر سے 570 کلومیٹر جنوب مشرق میں جنوبی چین کے صوبے گوانگ ڈانگ کی کاوئنٹی ژووین پر اثر انداز ہوگا۔

(جاری ہے)

طوفان کے نتیجے میں 38 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلیں گی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان ابتدائی طور پر ژان جیانگ‘ گوانگ ڈانگ اور وین چانگ پر اثر ڈالے گا اور آج پیر کو یہاں چالی میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلیں گی۔ طوفان جنوب مغرب کی سمت ویتنام کی جانب مڑ کر کمزور ہوجائے گا چینی علاقوں میں شدید بارشیں ہوں گی اور اولے پڑیں گے۔ محکمہ موسمیات نے اس سلسلہ میں اورنج انتباہ جاری کردیا ہے جبکہ مقامی حکومتوں نے لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے بچنے کے لئے امدادی اقدامات شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :