پاراچنار: شہید کیپٹن حسنین اور ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی

شہداء کی میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹرآبائی علاقوں کوروانہ ،بارودی سرنگ دھماکے میں 4 نوجوان شہید ہوئے،شہداء میں کیپٹن حسنین،سپاہی سعید، جمعہ گل اور قادر شامل ہیں۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 14:12

پاراچنار: شہید کیپٹن حسنین اور ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی ..
پشاور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) : کرم ایجنسی میں شہیدکیپٹن حسنین اور ایف سی اہلکاروں کی نمازجنازہ ادا کردی گئی،شہداء کی میتیں بذریعہ ہیلی کاپٹرآبائی علاقوں میں روانہ کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرم ایجنسی میں دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کیلئے نصب کردہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں فوج کے کیپٹن سمیت 4فوجی اہلکار شہیداور 3زخمی ہوگئے تھے۔

شہداء کی نمازجنازہ اداکردی گئی ہے۔نمازجنازہ میں کورکمانڈرنذیراحمدبٹ ،جی اوسی میجرجنرل اطہرعباس،پولیٹیکل ایجنٹ بصیرخان سمیت اعلیٰ افسران اورسول انتظامیہ کے لوگوں نے شرکت کی۔ نمازجنازہ کے بعد شہداء کی میتوں کوبذریعہ ہیلی کاپٹرآبائی گاؤں میں روانہ کردیاگیاہے۔واضح رہے پاک فوج نے دوروزقبل انتہائی اہم آپریشن کرکے افغان بارڈرکراس کرنیوالی کینیڈین فیملی کودہشتگردوں سے بازیاب کروایا تھا۔

(جاری ہے)

فورسزآپریشن میں بچ جانے والے دہشتگردبھاگ کرقریب افغان مہاجرین کے کیمپوں میں چھپ گئے۔دہشتگردوں کی تلاش کیلئے پاک فو ج کے کیپٹن کی سرپرستی میں فورسزکاسرچ آپریشن جاری تھا کہ بارودی سرنگ کادھماکاہوگیا۔دہشتگردوں نے خرلاچی میں بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی۔دھماکے میں کیپٹن سمیت4ایف سی اہلکارشہیداور 3زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسزنے علاقے کوگھیرے میں لے کرمشتبہ افرادکی نگرانی اور سرچ آپریشن تیزکردیاہے۔واضح رہے سرچ پارٹی کے اہلکارکینیڈین فیملی کے اغواء میں ملوث ملزمان کوتلاش کررہے تھے ۔شہداء میں کیپٹن حسنین ، سپاہی سعید، جمعہ گل اور قادر شامل ہیں۔جبکہ زخمیوں میں نائیک انور،لانس نائیک شیرافضل اور سپاہی ظاہرشامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :