گجرات کی شادی میں دلہن کو گفٹ نہیں بلکہ خون کی بوتلیں گفٹ کی گئی ہیں

اتوار 15 اکتوبر 2017 14:43

گجرات کی شادی میں دلہن کو گفٹ نہیں بلکہ خون کی بوتلیں گفٹ کی گئی ہیں
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء) :بھارت کے شہر گجرات کی شادی میں ڈاکٹر بے ثانیہ کی بیٹی کی شادی پر ڈاکٹر بے ثانیہ نے تمام مہمانوں سے گزارش کی کہ میری بیٹی کو گفٹ نہیں بلکہ خون عطیہ اور جسمانی اعضاء بطور گفٹ دئیے جائیں ،ڈاکٹر بے ثانیہ کے اس طریقے نے مہمانوں سے 375 خون کی بوتلیں اکھٹی کر لیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس طرح خون اکٹھا کرنے کا مقصد لوگوں میں اگاہی فراہم کرنا تھا کہ تمام لوگ زندگی کی اہمیت کو سمجھ سکیں ۔

ڈاکٹر بے ثانیہ نے کہا کہ میری بیٹی اور داماد دونوں ڈاکٹر ہیں دونوں نے شادی کے موقع پر لوگوں کو خون عطیہ فراہم کرکے ثابت کیا ہے کہ اس سے اچھا گفٹ کوئی اور ہمارے لئے نہیں ہو سکتا۔ زندگی خدا کی نعمت ہے اس کی قدر اسی وقت کی جا سکتی ہے جب لوگ مصیبت میں ایک دوسرے کے کام آ سکیں۔ 

متعلقہ عنوان :