اقوام متحدہ بھارتی افواج کی نہتے شہریوںپر فائرنگ کانوٹس لے ‘ عالمی برادری بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج نکالے‘ چوہدری یاسین کی بھارتی فائرنگ کی مذمت

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) اپوزیشن لیڈر چوہدری محمد یاسین نے نکیال سیکٹرپربھارتی افواج کی طرف سے نہتے شہریوںپرکی جانے والی فائرنگ کے نتیجہ میںہمایوں ولد کبیر کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کی شدیدالفاظ میںمذمت کرتے ہوئے کہاکہ اقوام متحدہ بھارتی افواج کی طرف سے نہتے شہریوںپرکی جانے والی شدیدترین فائرنگ کانوٹس لے اوربھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج نکالے ۔

(جاری ہے)

قائد خزب اختلاف چوہدری محمد یاسین نے بھارتی افواج کی فائرنگ سے ہمایوںولدکبیرکی شہادت اورقراة العین اورعبدالرحمان کے زخمی ہونے پرگہرے رنج وغم کااظہارکیاہے۔دریں اثناء آزادکشمیرکے سابق وزیر مال جاوید اقبال بڈھانوی نے بھی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کا دورہ کیااوربھارتی افواج کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجہ میںشہیدہونے والے ہمایوںولدکبیرکی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے بھارتی افواج کی طرف سے کی جانے والی فائرنگ کی مذمت کی۔اور زخمیوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر ممبر گورنگ باڈی یاسرحسن ،سردار نصیر ،عامر قریشی و دیگر بھی موجود تھے۔