بے گناہ اورمعصوم کشمیریوںکاخون رائیگاںنہیںجائیگا‘ بھارت کواس خون کی قیمت چکانی پڑے گی ‘ سردار فاروق سکندر

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرما ل سردارفاروق سکندرخان نے بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ کے فائرنگ کے نتیجہ میںہمایوں ولد کبیرعمر12سا ل سکنہ دھروتی اورسعدولدخلیل عمر7سال سکنہ دھری ڈبسی کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ بے گناہ اورمعصوم کشمیریوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گابھارت کواس خون کی قیمت چکانی پڑے گی بھارت کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے کشمیریوںکوتنگ کرکے ان کی غیرت کوللکاررہاہے بھارت مقبوضہ کشمیرسے اپنے قدم اکھڑتے دیکھ کرریاستی دہشت گردی پراترآیاہے بھارتی افواج کے سپاہی بھارت میںخودخودکشیاںکررہے ہیںبھارت کے لیے وقت ہے کہ وہ کشمیرچھوڑدے بہادراورغیرت مندکشمیریوںسے بھارتی افواج کاٹکرائو بھارت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا بھارتی افواج کنٹرول لائن پربسنے والے نہتے اورمعصوم شہریوںپرظلم کے پہاڑتوڑرہاہے جس کی اسے قیمت چکانی پڑے گی اقوام متحدہ بھارتی مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت پردبائوڈالے کہ وہ مقبوضہ کشمیرسے اپنی افواج کوواپس بلائے کشمیری اپنے بنیادی حق کی جنگ لڑرہے ہیںآزادی کشمیریوںکاحق ہے اوراس حق سے انہیںکوئی محروم نہیںکرسکتاان خیالات کااظہارانہوںنے گزشتہ روزبھارتی افواج کی جانب سے نکیال سیکٹرپرکی جانے والی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میںشہیدہونے والے ہمایوںولدکبیرسعدولدخلیل کی شہادت پرگہرے رنج وغم کااظہارکرنے اورڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کوٹلی میںبھارتی افواج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والوںکی عیادت کرنے کے بعدمیڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیںبھارت کی طرف سے کالے قوانین نافذ ہیں اورآئے روزنہتے اوربے گناہ کشمیریوں کوشہیدکیاجارہاہے گزشتہ روزبھی بھارتی افواج کی طرف سے نکیال سیکٹرپرنہتے اورمعصوم شہریوںپربلااشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجہ میںہمایوں ولد کبیرعمر12سا ل سکنہ دھروتی اورسعدولدخلیل عمر7سال سکنہ دھری ڈبسی شہیدہوگئے ہیںبھارت خطہ کے امن کودائوپرلگارہاہے بھارتی جارحیت حدسے بڑھتی جارہی ہے لیکن بھارت یادرکھے کہ اسے ہمایوںکبیر،سعدخلیل ودیگرمعصوم کشمیریوںکے خون کی قیمت چکاناپڑے گی معصوم بچوںونہتے شہریوںکاخون رائیگاںنہیںجائے گاوزیرمال سردارفاروق سکندرنے گزشتہ روزنکیال سیکٹرپربھارتی افواج کی جانب سے کی جانے والی شدیدترین فائرنگ کے نتیجہ میںزخمی ہونے والوںکی ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال میںعیادت بھی کی اورہسپتال انتظامیہ کوہدائت کی کہ وہ لائن آف کنٹرول کے زخمیوںکاہرممکن خیال رکھیںاوران کے علاج معالجہ میںکسی قسم کی کوئی کمی نہ آنے دیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعظم پاکستان شاہدخاقان عباسی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میںمسئلہ کشمیرپرجاندارتقریرکرکے کشمیریوںکی ترجمانی کی ہے پاکستان مسلم لیگ ن کے دورمیںمسئلہ کشمیرہمیشہ فلیش پوائنٹ رہااورمقبوضہ کشمیرکی آزادی اولین ترجیح ہے انہوںنے کہاکہ مقبوضہ کشمیرمیںجاری تحریک آزادی اپنے منطقی انجام کوپہنچنے والی ہے کشمیریوںکوآزادی ملے گی اوروہ آزادہوکرپاکستان کاحصہ بنیںگے دنیاکی کوئی طاقت کشمیریوںکوآزادی سے محروم نہیںکرسکتی انہوںنے کہاکہ لائن آف کنٹرول،ورکنگ بائونڈری پرمسلسل بھارتی گولہ باری سے پرامن شہریوں کاقتل عام بھارت کے توسیع پسندانہ عزائم اورجنگی جنون کامنہ بولتاثبوت ہے ابھارت جتنامرضی ظلم وستم کرلے لیکن وہ کشمیریوںکے دلوںسے جذبہ آزادی اورپاکستان کی محبت ختم نہیںکرسکتا۔

متعلقہ عنوان :