پیپلز پارٹی کی قیادت نے میرٹ پر تنظیم نو کا عمل شروع کر رکھا ہے‘ صاحبزادہ فضل الرسول

اتوار 15 اکتوبر 2017 15:30

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی رہنما ،سابق وائس چئیرمین علما و مشائخ کونسل صاحبزادہ فضل الرسول طاہر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے میرٹ پر تنظیم نو کا عمل شروع کر رکھا ہے جس سے جماعت ریاست بھر میں سب سے مضبوط قوت بن رہی ہے مظفرآباد ضلع میں سید باذل علی نقوی کو صدر منتخب کر جماعت کی مضبوطی کے ساتھ نظریاتی کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ، گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مظفرآباد ضلع کے لیے سید باذل علی نقوی جیسی شخصیت کو پارٹی کا صدر بنانے سے مظفرآباد میں جماعت ناقابل شکست قوت ،میں تبدیل ہو چکی ہے ، ان کے ہمراہ پرویز مغل ایڈووکیٹ کو جنرل سیکٹری نامزد کیا گیا ہے جو بھی پارٹی کے نظریاتی اور مخلص جیالے ہیں ، جنہوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کی مضبوطی و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کیا ، ہم مظفرآباد میں میرٹ پر پیپلز پارٹی کی تنظیم سازی کرنے پر قائد کشمیر سید باذل علی نقوی ، جنرل سیکرٹری راجہ فیصل ممتاز راٹھور سمیت جملہ مرکزی وریاستی قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتے ہیں اور اس عزم کا عہد کرتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کی مضبوطی و استحکام کے لیے کوئی قربانی دینے سے گریز نہیں کرینگے۔

متعلقہ عنوان :