مصری خاتون کا حوصلہ ،خاوند کی دوسری شادی میں بھرپور شرکت

خاتون کی اپنے خاوند اور نئی سوتن کے ساتھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:11

مصری خاتون کا حوصلہ ،خاوند کی دوسری شادی میں بھرپور شرکت
قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) مصر میں ایک باحوصلہ خاتون نے اپنے خاوند کی دوسری شادی پر منھ نہیں بسورا ،اس کا بٴْرا نہیں مانا ،روٹھ کر میکے نہیں چلی گئیں بلکہ اس میں بھرپور شرکت کی ہے۔اس خاتون کی اپنے خاوند اور نئی سوتن کے ساتھ تصاویر کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان تصاویر کی تشہیر کے ساتھ ہی مصریوں میں آن لائن مردوں کی ایک سے زیادہ شادیوں کے موضوع پر نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے ۔

انسانی حقوق کے کارکنان اور خواتین کے گروپوں نے مرد کی دوسری شادی کو ظالمانہ فعل قرار دیا اور کہا کہ اس سے اسلام میں دوسری شادی کے تصور سے انحراف کیا گیا ہے کیونکہ اسلام بیواؤں اور یتیموں کے تحفظ کے لیے ان سے دوسری شادی کی اجازت دیتا ہے اور اس کے لیے بنیادی شرط یہ عاید کرتا ہے کہ مرد اپنی بیویوں کے درمیان انصاف کرے گااور کسی ایک کو دوسری پر ترجیح نہیں دے گا اور ان سے مساوی سلوک کرے گا۔

(جاری ہے)

دوسری شادی کرنے والے اس مصری دٴْلھا کا نام معتز ہلال ہے۔انھوں نے ایک بیان جاری کیا اور اپنی دوسری شادی کے بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خاندان میں توسیع اور مزید بچے چاہتے ہیں۔انھوں نے اپنی دوسری دٴْلھن کے ساتھ تصاویر کو تنقید کا نشانہ بنانے والوں پر کڑی نکتہ چینی کی ہے۔انھوں نے اس بات پر بھی حیرت کا اظہار کیا ہے کہ یہ تصاویر سوشل میڈیا پر کیسے وائرل ہوگئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :