سعودی عرب کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریاض میں میڈیکل ریسرچ سینٹر نے کینسر کے موروثی جینیات کا راز دریافت کرلیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:11

سعودی عرب کنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریاض میں میڈیکل ریسرچ سینٹر نے ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کیکنگ فیصل سپیشلسٹ ہسپتال اور ریاض میں میڈیکل ریسرچ سینٹر نے کینسر کے موروثی جینیات کا راز دریافت کرلیا۔سعودی اخبار کے مطابق یہ خطے میں اپنی نوعیت کی پہلی تحقیق ہے۔

(جاری ہے)

اس کی بدولت یہ پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ کینسر کا مرض موروثی ہے یا نہیں۔ یہ بھی پتہ لگایا جاسکتا ہے کہ آیا متعلقہ شخص مستقبل میں کینسر کے مرض میں خاندانی جینیات کی وجہ سے مبتلا ہوسکتا ہے یا نہیں۔کنگ فیصل ہسپتال اور ریسرچ سینٹر کے ماہرین نے 41 جینیات پر مشتمل ایک خاکہ ڈیزائن کیا ہے جس کی بنیاد پر موروثی مرض کی نشاندہی میں آسانی ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :