سعودی عرب، 20 لاکھ ریال مالیت کا تانبہ چرانے والے ایشیائی گرفتار

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:11

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ 20 لاکھ ریال مالیت کا تانبہ چرانے والے 4 ایشیائی باشندے گرفتارکر لئے گئے۔سعودی اخبار کے مطابقجدہ ریجنل پولیس ترجمان ڈاکٹر عاطی القرشی نے کہا ہے کہ20 لاکھ ریال مالیت کی خام تانبے کی پلیٹوں کی چوری میں ملوث 4 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان سے تحقیقات جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا ہے کہ پولیس کو ایک مقامی کمپنی کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ جدہ کی بندرگاہ پر آنے والی ان کی شپمنٹ جو خام تانبے کی 42 پلیٹوں پر مشتمل تھی جس کی مالیت 20 لاکھ ریال کے قریب ہے۔ ٹرک ڈرائیوروں نے شپمنٹ لو ڈ کی اور بندر گاہ سے نکل کر ٹرک سمیت غائب ہوگئے۔ ڈرائیوروں نے اپنے موبائل فون بھی آف کر دیئے جس کے سبب ان سے کوئی رابطہ بھی نہیں ہو رہا۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے ملزمان کو تلاش کر کے انہیں گرفتا رکر لیا۔ چاروں ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں جس کے بعد ان کے چالان عدالت میں پیش کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :