سعودی عرب میں یمنی باشندہ اپنے کفیل سے 4برس تک اقامے کی تجدید کی فیس ادا کرنے کے لئے لگائی گئی شرط جیت گیا

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:11

سعودی عرب میں یمنی باشندہ اپنے کفیل سے 4برس تک اقامے کی تجدید کی فیس ..
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سعودی عرب میں یمنی باشندہ اپنے کفیل سے 4برس تک اقامے کی تجدید کی فیس ادا کرنے کے لئے لگائی گئی شرط جیت گیا ۔ سعودی اخبار کے مطابق ایک مقامی شخص نے اپنے یمنی مکفول سے شرط لگائی کہ اگر فیس بک پر اس کے پیچ کو 1500 افراد نے بھی لائیک کر لیا تو وہ 4 برس تک اس کے اقامے کی فیس ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

شرط لگاتے وقت کفیل اس بات سے مطمئن تھا کہ اس کا مکفول اتنا مشہور نہیں کہ اس کے سوشل میڈیا پر اس کے دوست اتنی بڑی تعداد میں اس کے پیچ کو لائیک کریں گے۔

یمنی نے اپنی شرط جیتنے کیلئے فیس بک پر پیغام دیا کہ میرے پیچ کو لائیک کریں تاکہ میں اپنے کفیل سے لگائی گئی شرط جیت سکوں۔ اسکا کہنا تھا کہ اگرو ہ شرط جیت گیا اور 24 گھنٹوں میں اسکے پیچ کو لائیک کرنے والوں کی تعداد 15 سو تک پہنچ گئی تو وہ 4 برس تک اقامہ فیس سے بری الذمہ ہوجائے گا جو کہ 24 ہزار ریال کے قریب بنتی ہے۔ یمنی کا پیغام اتنا عام ہوا کہ اسے محض 12 گھنٹے میں 11 ہزار سے زائد لائیک اور 7 ہزار 500 کمنٹس ملے۔

متعلقہ عنوان :