آخرکار چھرا مار وسیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے

اتوار 15 اکتوبر 2017 16:21

آخرکار چھرا مار وسیم نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء):کراچی کے مختلف علاقوں میں عورتوں پر حملے کرنے والا ملزم وسیم کو علاقہ منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملزم کا تعلق ساہیوال ہے ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کے لئے نا معلوم جگہ پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے چند روز قبل ملز م وسیم کے دوست کو گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب بتایا جا رہا ہے کہ وسیم ہی وہ ملزم تھا جو عورتوں پر حملہ کر رہا تھا۔ واضح رہے کہ ملزم وسیم نے کراچی کے مختلف شہروں میں چھرا مار کر 20سے زاہد عورتوں کو زخمی کیا ہے ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں