Live Updates

دورہ ڈی آئی خان،عمران خان سونامی نشےمیں 2لاکھ روپے کاخصوصی کھانا کھا گئے

ٹی ایم اے کے کھاتے سے 20 کالے تیتر،2ہرن،سجی،حلوہ اورخصوصی پلاؤبھی تیارکیا گیا،دورہ گومل یونیورسٹی انتظامات کی مد میں 40لاکھ کے قریب اخراجات سامنے آئے،ٹی ایم اے اب ملازمین کوتنخواہیں دینے سے بھی قاصر ہے۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 15 اکتوبر 2017 16:36

دورہ ڈی آئی خان،عمران خان سونامی نشےمیں 2لاکھ روپے کاخصوصی کھانا کھا ..
لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء ) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سونامی کے نشے میں 2لاکھ روپے کا خصوصی کھانا کھا گئے،ٹی ایم اے کے کھاتے سے 20 کالے تیتر،2ہرن، سجی،حلوہ اور خصوصی پلاؤبھی تیارکیا گیا، دورہ گومل یونیورسٹی انتظامات کی مد میں 40لاکھ کے قریب اخراجات کیے گئے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک مقامی اخبارکی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کچھ روز قبل ڈی آئی خان میں گومل یونیورسٹی کادورہ کیا تھا۔

عمران خان کے دورے پراٹھنے والے اخراجات لگ بھگ 35 سے 40 لاکھ روپے بتائے جارہے ہیں۔جن کا ابھی تک تعین کیاجارہا ہے۔ اسی طرح محکمہ جنگلات کے حکام بھی اخراجات کے حساب کتاب میں مصروف ہیں تاہم ٹی ایم اے کے حوالے سے انکشاف ہو ا ہے کہ ٹی ایم اے نے عمران خان کے ایک دن کے کھانے پر 2 سے اڑھائی لاکھ روپے خرچ کر ڈالے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا کہ عمران خان کے دورے کے موقع پراس بار بھی ان کی خصوصی طور پر تیتر ، بیٹروں اورہرن کے گوشت سے تواضع کی جائیگی ۔

جس کے تحت کالے تیتر لکی مروت سے منگوائے گئے تھے ان 20 تیتروں پر ہزاروں روپے خرچ کئے گئے۔ ایک کالا تیتر 1200 سے 1500 روپے میں خرید ا گیا۔ ہرن کے گوشت کیلئے دو ہرن خریدے گئے۔یہ دو ہرن 3 ہزار سے چار ہزار فی کلو گرام کے حساب سے منگوائے گئے۔کھانے میں دیگر نوازمات بھی شامل تھے یوں کھانے پر تقریبا 2 لاکھ روپے خرچ کئے گئے۔کھانے کابند وبست ٹی ایم اے کے کھاتے سے کیا گیا تھا۔جبکہ ٹی ایم اے ملازمین کو تنخواہیں دینے سے قاصر ہے۔ ٹی ایم اے حکام نے ان اطلاعات کی تردید کی ہےکہ عمران خان کے کھانے سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :