(…نوٹ: یہ آئٹم 16اکتوبر کی صبح سے قبل نشر، شائع یا ٹیلی کاسٹ نہ کیا جائے…)

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا شہید ملت لیاقت علی خان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت شہید ملت لیاقت علی خان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد دوست اورساتھی تھے، لیاقت علی خان اولا العزمی اورثابت قدمی کے ساتھ قائد کے ساتھ رہے، بابائے قوم کے انتقال کے بعد شہید ملت کی قیادت نے کئی مشکلات اوررکاوٹوں بالخصوص بھارت کی جانب سے پیدا کی جانیوالی مشکلات اور تلخ مخاصمت کے باوجود نوزائیدہ ریاست کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا وزیراعظم کا نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت کی برسی کے موقع پر پیغام

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے شہید ملت لیاقت علی خان کی خدمات کو شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید ملت لیاقت علی خان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد دوست اورساتھی تھے، وہ اولا العزمی اورثابت قدمی کے ساتھ قائد کے ساتھ رہے، بابائے قوم کے انتقال کے بعد شہید ملت کی قیادت نے کئی مشکلات اوررکاوٹوں بالخصوص بھارت کی جانب سے پیدا کی جانیوالی مشکلات اور تلخ مخاصمت کے باوجود نوزائیدہ ریاست کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کی شہادت کی برسی کے موقع پرقوم کے نام اپنے پیغام میں کیاہے۔وزیراعظم نے کہاکہ آج ہم تحریک پاکستان کے دوران برصغیر کے مسلمانوں اوربعدازاں بطورپہلے وزیراعظم نوزائیدہ قوم کیلئے شاندار اورگرانقدر خدمات پر شہیدملت لیاقت علی خان کو خراج تحسین وعقیدت پیش کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے کہاکہ شہید ملت لیاقت علی خان بابائے قوم حضرت قائداعظم محمد علی جناح کے بااعتماد دوست اورساتھی تھے، وہ اولا العزمی اورثابت قدمی کے ساتھ قائد کے ساتھ رہے۔

وزیراعظم نے کہاکہ بابائے قوم کے انتقال کے بعد شہید ملت کی قیادت نے کئی مشکلات اوررکاوٹوں بالخصوص بھارت کی جانب سے پیدا کی جانیوالی مشکلات اور تلخ مخاصمت کے باوجود نوزائیدہ ریاست کو مضبوط بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا، انہی کی وزارت عظمیٰ کے دور میں چین کے ساتھ وقت کی آزمائش پر پوری اترنے والی پاک چین دوستی کی بنیاد استوارہوئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ آج کے دن ہمیں پاکستان کو ترقی پسند، متحمل، خوشحال اورمحفوظ قوم بنانے کیلئے قائد اعظم محمد علی جناح، علامہ محمد اقبال، شہید ملت اورہمارے آباواجداد کے راستے پر چلتے ہوئے انتھک محنت، دیانت،لگن اوراولا العزمی کے ساتھ کام کرنے کا عہد کرنا ہوگا۔