شہباز شریف نے پارٹی پالیسی اور نواز شریف کی مخالفت کر دی

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:21

شہباز شریف نے پارٹی پالیسی اور نواز شریف کی مخالفت کر دی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15اکتوبر2017ء) :میاں شہباز شریف نے ن لیگ وفاقی حکومت کی جانب سے نئے احتساب بل میں ججز اور جرنیلوں کے احتساب کی شق ڈالنے کی مخالفت کر دی ہے ،شہباز شریف اپنی جماعت کی بجائے پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے ہمنوا بن گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شہباز شریف کا کہنا ہے عدلیہ اور فوج میں پہلے سے ہی خود احتسابی کا نظام موجود ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا انہیں نئے احتساب قانون کے ذریعے دائرہ احتساب میں لانے کی ضرورت نہیں ہے ۔شہباز شریف نے حکومتی احتساب بل پر اپنا اختلافی نوٹ پر خصوصی پریس ریلیز کے ذریعے جاری کیا ہے جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اسٹیبلشمنٹ کو واضح پیغام بھیجوایا ہے کہ وہ اس معاملے پر پارٹی پالیسی اور نواز شریف کے ساتھ نہیں ہیں ۔ مزید دیکھنے کے لئے ویڈیو ملاحظہ کریں