ساہیوال، ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتوں میں ملزمان نقدی‘ موٹرسائیکل اور طلائی زیورات لے گئے

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:40

ساہیوال۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈکیتی وچوری کی دو مختلف وارداتوں میں‘ نامعلوم و نامزد ملزمان نقدی‘ موٹرسائیکل اور طلائی زیورات لے گئے، تفصیل کے مطا بق ڈکیتی کی واردات 86/6-Rمیںشام کے وقت ہوئی یہاں 87/6-Rکا رہائشی محمد عثمان اپنی موٹرسائیکل پر گھر سے شہر جارہاتھاکہ راستے میں گل محمد وغیرہ دو ملزمان نے گن پوائنٹ پرروک لیا اور نقدی وموٹرسائیکل کل مالیتی1لاکھ61ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے، چوری کی واردات آبادی ولی محمد غلہ منڈی میں ہوئی یہاں نامعلوم ملزمان نے ظفرا قبال کے گھر سے طلائی زیورات مالیتی 1لاکھ چرالئے، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :