جے یوآئی کی جانب سے ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کے لئے احتجاجی مظاہرہ و دھرنا

جے یو آئی کی مجلس عمومی کے اجلاس ، صوبائی رہنمائوں کی مردم شماری پر خدشات ختم کرنے اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ

اتوار 15 اکتوبر 2017 17:41

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی)کی جانب سے شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کے لئے احتجاجی مظاہرہ و دھرنادیاگیاجبکہ جے یو آئی کی مجلس عمومی کے اجلاس میں صوبائی رہنمائوں نے مردم شماری پر خدشات ختم کرنے اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیاہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے بہادر رہنما شیہد ڈاکٹر خلاد محمود سومرو کے قاتلوں کو پھانسی کی سزا دینے کے لئے جامع مسجد سے ایک زبردست احتجاجی مظاہرہ صوبائی رہنما علامہ ناصر محمود سومرو،مولانا عبداللہ پھوڑ،مفتی محمد رمضان ،مولانا سعود افضل ہالیجوی، سراج چنہ،ڈاکٹر اے جی انصاری ،مفتی علی حسن برڑو کی قیادت میں نکالا گیا جس میں شریک کارکنان نے بینر اور پلے کارڈ اٹھا کر سخت نعریبازی کرتے ہوئے شہر کے راستوں پر مارچ کیا اور امروٹی چوک پر دہرنا دیکر بیٹھ گئے دہرنا جلسے کی شکل اختیار کر گیا جس سے علامہ ناصر محمود سومرو،ڈاکٹر اے جی انصاری اور دیگر نے تقاریر کرتے ہوئے کہا کہ شہید ڈاکٹر خالد کا کیس فوجی عدالت میں نہ بھیجنا افسوسناک ہیحکومت کے با اثر افراد اس کیس میں قاتلوں کے ساتھی نظر آتے ہیں انہوں نے کہا کہ شہید ڈاکٹر خلاد محمود سومروکا کیس فورن عدالت بھیج کر قاتلوں کو پھانسی کی سزادیکر انصاف کیا جائے بصورت دیگر پورے سندھ میں احتجاج کی کال دی جائے گی اور ملوث خفیہ ہاتھوں کو بینقاب کرکے قانون کے حوالے کیا جائے بعد ازاں جے یو آئی ضلع جیکب آباد کی مجلس عمومی کا ایک اہم اجلاس مرحوم جاوید انور چنہ کی یاد میں ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی صدارت میں مدرسہ مظھر الحق میں منعقد کیا گیا جس میں شہید ڈاکٹر کے فرزند علامہ ناصر محمود سومرو، مولانا عبداللہ پھوڑ،مفتی محمد رمضان ڈاکٹر اے جی انصاری،ڈاکٹر ایاز چنہ ،مفتی عبدالشکور کھوسو،مولانا عبدالجبار رند،میر حسن برڑواور دیگر نے خطاب کرتے ہو ئے کہ مرحوم انجنئیر جاوید انور چنہ نے پوری زندگی بلا رنگ مذہب نسل کے انساننیت کی خدمت کی انہوں نیہمیشہ غریب عوام کے مسائل کے حل کے لئے جدوجہد کی ظالموں سے سینہ سپر ہوئے وہ مظلوموں کے ہمدرد تھے علامہ ناصر محمود سومرو نے کہا کہدریائے سندھ پر سب سے پہلا حق سندھ کے باسیوں کا ہے پر سندھو پر ڈیم اور بیراج کینالس بناکر پانی کو قید کیا گیا ہیسمندر تک پانی نہ پہنچنے کی وجہ سے زراعت ماحولیات ماہیگیری زندگی اور جنگلات تباہ ہورہے ہیں دریائے سندھ کے فطری بہائوکو بحال کرکیسمندر بغیر کسی رکاوٹ کے پانی پہنچایا جائے ڈاکٹر اے جی نے کہا کہ مردم شماری کے متعلق سندھ سمیت تمام صوبوں کو خدشات ہیں سندھ سے ہمیشہ زیادتی کی گئی ہیمردم شماری کو متنازعہ بنانے کے بجائے صوقبوں کے خدشات ختم کئے جائیںاور2018 میں ملک میںمنصفانہ انتخابات کرائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :