عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی،اسفندیارولی خان

پی ٹی آئی قائد حزب اختلاف کے انتخاب کیلئے ایم کیو ایم کی گود میں بیٹھ گئی، میاں صاحب نے سی پیک پر کیا ہوا وعدہ پورا نہ کیا تو جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی مولانا فضل الرحمن کا فاٹا انضمام پر عجیب موقف ہے، کوئی خوش ہو یا نا خفا انگریزوں کی یہ لکیر مٹائینگے اورقبائلیوں کوحقوق دلائیں گے،عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کاپشاورمیں جلسہ سے خطاب

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی ۔ پی ٹی آئی قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لئے ایم کیو ایم کی گود میں بیٹھ گئی۔ اگر میاں صاحب نے سی پیک پر کیا ہوا وعدہ پورا نہ کیا تو جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔

مولانا فضل الرحمن کا فاٹا انضمام پر عجیب موقف ہے۔ کوئی خوش ہو یا نا خوش انگریزوں کی یہ لکیر مٹائینگے۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے تحریک انصاف پر خوب تنققید کی۔ انکا کہنا تھا کہ کپتان کے آنے سے سیاست سے شرافت ختم ہوگئی ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی ڈیموکریسی کو ڈی ریل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی قائد حزب اختلاف کے انتخاب کے لئے ایم کیو ایم کی گود میں بیٹھ گئی ۔ ڈینگی سے لوگ مرتے ہیں اور کپتان سردیوں کا انتظار کررہے ہیں خیبرپختونخوا کنگال ہوچکا۔ ملک اور صوبہ دونوں مقروض ہیں ۔ اگر ضمنی انتخابات سے قبل ٹرانسفارمر تقسیم کی جارہی ہے تو بجلی کہاں سے لائینگے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہیں۔

مرکزی اور صوبائی حکومت بتائے کہ سی پیک میں پختونوں کا کتنا حصہ ہے ۔ میاں صاحب کو سی پیک پر سمجھایا تھا مگر نہیں سمجھے ۔ نواز شریف نے سی پیک کا وعدہ پورا نہ کیا تو جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن کا فاٹا انضمام پر عجیب موقف ہے۔ کوئی خوش ہو یا نا خوش انگریزوں کی یہ لکیر مٹائینگے اورقبائلیوں کواپنے حقوق دلائیں ۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان نے تحریک انصاف پر خوب تنقیدکی۔ انکا کہنا تھا کہ کپتان کے آنے سے سیاست سے شرافت ختم ہوگئی ہے۔ عمران خان اپنا گھر تو بسا نہیں سکا، ملک کی بہتری خاک کر سکے گااوراگرحساب لینے پر آگئے تو عمران خان سے نہیں اس کے پس پردہ سے بھی حساب لینگے ۔ عوامی نیشنل پارٹی ڈیموکریسی کو ڈی ریل کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دے گی۔

ڈینگی سے لوگ مرتے ہیں اور کپتان سردیوں کا انتظار کررہے ہیں ۔ خیبرپختونخوا کنگال ہوچکا۔ ملک اور صوبہ دونوں مقروض ہیں۔ اگر ضمنی انتخابات سے قبل ٹرانسفرمر تقسیم کی جارہی ہے تو بجلی کہاں سے لائینگے۔ اسفندیار ولی خان نے کہا کہ سی پیک ہمارے لیے بہت اہم ہیں ۔ مرکزی اور صوبائی حکومت بتائے کہ سی پیک میں پختونوں کا کتنا حصہ ہے۔ میاں صاحب کو سی پیک پر سمجھایا تھا مگر نہیں سمجھے۔ نواز شریف نے سی پیک کا وعدہ پورا نہ کیا تو جدہ میں بھی جگہ نہیں ملے گی۔