نیازی خان کے قول و فعل میں تضاد ہے وہ پیپلزپارٹی کی قیادت پر جھوٹے الزام لگا کر اپنی بے ایمانیوں اور بدعنوانیوں کو چھپا نہیں سکتے، خردبرد خان کے خلاف الیکشن کمیشن میں پارٹی فنڈز کو ہڑپ کرنے کا مقدمہ زیر سماعت ہے اور عمران خان پتہ ہے کہ ان پر الزام صحیح ہے اس لئے الیکشن کمیشن سے بھاگ رہے ہیں، وہ وقت دور نہیں جب عوام ان سے ہسپتال کے چندے کا بھی حساب مانگیں گے کیونکہ لوگ اس شبہ کا اظہار کر رہے ہیں کہ عمران خان نے اس چندے میں بھی بے ایمانی کی ہے، بنی گالہ محل کے حوالے سے جمائما گولڈ سے قرضہ کا قصہ محض کہانی ہے
پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا عمران خان کے کنونشن سنٹر میں خطاب پر ردعمل
اتوار 15 اکتوبر 2017 19:30
(جاری ہے)
بنی گالہ محل کے حوالے سے جمائما گولڈ سے قرضہ کا قصہ محض کہانی ہے۔ سعید غنی نے کہا کہ سانحہ اے پی ایس کے شہداء کے ورثہ جعلی خان کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔ اس طرح مشال خان کے اصل قاتل پی ٹی آئی کے کونسلر کی عدم گرفتاری بھی عمران خان کے دامن پر داغ ہے کیونکہ کے پی پولیس عمران خان کے دبائو کی وجہ سے مشال خان کے اصل قاتل کو تحفظ دے رہی ہے۔
سعید غنی نے کہا کہ بزدل خان کس منہ سے لوگوں کو اسلام آباد میں آنے کا کہیں گے کیونکہ پشاور سے لوگ آئے تو سہی مگر پولیس نے ان لوگوں کو بنی گالہ کے باہر فٹبال بنا دیا مگر بزدل خان اپنے گھر میں چھپ کر پش اپ لگاتے رہے۔ سعید غنی نے کہا کہ کاش خردبرد خان اپنے والد کی کرپشن پر بھی بات کرتے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
حکومت گندم خریدنے کے ہدف میں4 ملین ٹن کا اضافہ کرے ‘ جمشید اقبال چیمہ
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.