لسبیلہ ، وندر میں ایک شخص نے خود کشی کرلی

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:41

سونمیانی وندر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) لسبیلہ کے صنعتی شہر وندر میں ایک شخص نے خود کشی کرلی تفصیلات کے مطابق لسبیلہ کے صنعتی شہر وندر میں داؤد ولد سلیمان سکنہ کراچی نے گلے میں پھندہ ڈال کر خودکشی کرلی پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش کو آر ایچ سی وندر منتقل کرکے ضروری کاروائی کے بعد ورثہ کے حوالے کردیا متوفی وندر میں ڈینٹر تھا تاہم وندر پولیس کے مطابق خود کشی کی وجہ معلوم نہ ہوسکی مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :