سرگودھا، ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی‘ سامان ‘ ٹریکٹر چوری کر لیا گیا

پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی

اتوار 15 اکتوبر 2017 19:41

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ڈکیتی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی‘ سامان ‘ ٹریکٹر چوری کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق چک94 جنوبی کے قریب2 مسلح ڈاکوئوں نے ناکہ لگا کر عمر حیات اور دیگر افراد سے ایک لاکھ ساڑھی62 ہزار کی نقدی‘ موبائل وغیرہ چھین لئے ۔

(جاری ہے)

نبی شاہ بالا میں بیوہ خاتون اختر بیوی کا ملکیتی سواآٹھ لاکھ روپے مالیت کا ٹریکٹر فیٹ اسد عباس ‘ فیصل وغیرہ نے حویلی سے چوری کر لیا فاروقہ میں نامعلوم افراد نے زمیندار عمر دراز کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے ہزاروں روپے کا سامان بیٹریاں وغیرہ چوری کر لیں ۔

نصیر پور کلاں میں زمیندار محمد ارشد کھوکھر کے ڈیرے سے ہزاروں روپے مالیت کی مرغیاں اور پالتو جانور صدام وغیرہ نے چوری کر لئے کوٹ مومن کے نواح میں تین مسلح ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر طلائی زیورات اور نقدی لوٹ لی۔

متعلقہ عنوان :