ملک میںپوشیدہ مارشل لا نافذہوچکا ہے عدلیہ کو جمہو ریت کو مضبوط کر نا چاہیے ‘عاصمہ جہانگیر

شر یف خاندان کے خلاف جس تیزی کے ساتھ نیب میں مقدمات چل رہے ہیں یہ خود بہت بڑا سوالیہ نشان ہے‘گفتگو

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:01

ملک میںپوشیدہ مارشل لا نافذہوچکا ہے عدلیہ کو جمہو ریت کو مضبوط کر نا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) سپر یم کورٹ بارایسوسی ایشن کی رکن عاصمہ جہانگیرنے کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت کے سواکوئی نظام نہیں چل سکتا مگر بدقسمتی سے ملک پوشیدہ مارشل لا نافذہوچکا ہے ‘ملک میں آئین وقانون سے ہٹ کرکسی بھی اقدام کی وکلاء بھر پور مخالفت کر یں گے عدلیہ کو بھی آئین وقانون کے مطابق کام کرتے ہوئے ملک میں جمہو ریت اور جمہو ری اداروں کو مضبوط کر نا چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کی بات کی ہے کیونکہ پاکستان کو کسی اور طر یقے سے نہیں صرف آئینی وقانون طر یقے سے ہی چلا یا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے ہٹ کر پاکستان میں جو بھی طر یقے اپنائے گئے ان سے دہشت گردی ‘کر پشن سمیت دیگر مسائل نے ہی جنم لیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سپر یم کورٹ سمیت تمام اداروں کو آئین وقانون کے مطابق ہی کام کر نا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ شر یف خاندان کے خلاف جس تیزی کے ساتھ نیب میں مقدمات چل رہے ہیں یہ خود بہت بڑا سوالیہ نشان ہے کر پشن کر نیوالوں کو سزا ضرور ملنی چاہیے مگر آئین وقانون سے ہٹ کرکچھ نہیں ہو نا چاہیے ورنہ ملک اور ادارے کمزور ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :