کراچی، کئی روز سے شہرقائد شدید گرمی کی لپیٹ میں،سورج آگ برسا رہا ہے

سخت اور تکلیف دہ موسم میں بجلی کی آنکھ مچولی اور طویل طویل بند ش نے شہریوں کی زندگی اجیرن

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان) کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل رضاحسین کاظمی نے اپنی رہائش گاہ سے جاری پیغام میں کہا کہ گزشتہ کئی روز سے شہرقائد شدید گرمی کی لپیٹ میںہے اورسورج آگ برسا رہا ہے، ایسے سخت اور تکلیف دہ موسم میں بجلی کی آنکھ مچولی اور طویل طویل بند ش نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنائی ہوئی ہے۔

رضاحسین نے کہا کہ گزشتہ کئی روز سے کراچی میں جاری گرمی نے نہ صرف شہر یوں کا برا حال کیا ہوا ہے بلکہ اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لودشیڈنگ،پانی کی کئی دن سے قلت حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان بنا ہوا ہے،عوامی ووٹ کی بدولت حکومتی ایونوں میںپہنچنے والے حکمران عوامی مسائل سے بے بہراہ ہے ۔رضا حسین نے کہا کہ شہر میں نکاسی و فراہمی آب کی خستہ حالی کے سبب شہر کھنڈر میں تبدیل ہوچکا ہے،شہر کے اکثر علاقے پانی کی قلت کے سبب اپنے ہی حصہ کا پانی خرید کر پینے پر مجبورجبکہ نکاسی آب کی ابتر صورت حال عوام کیلئے مشکلات کا باعث بنی ہوئی ہے جسکی وجہ سے مضرامراض تیزی سے شہر کو اپنی لپیٹ میں لئے ہوئے ہے،جبکہ شہر میں گورننس نا م کی چیز نہیں۔

(جاری ہے)

رضا حسین نے کہا کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کا یکجا ہونا وقت کی ضرورت ہے،حیرت اس بات پر ہے حکمران عوامی مسائل کے حل کے بجائے ایک دوسرے پر الزمات کی بارش کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔ رضا حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام ملبہ شہری حکومت پرڈالتی اور شہری حکومت اختیارات اور وسائل کا رونا روتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ پس صرف مظلوم عوام ہی رہی ہے ،سندھ کی حکمراں جماعتیں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا بند کرے۔

رضا حسین نے کہاکہ کراچی میں اگر کچرے کے ڈھیر لگے ہیں اور عوام پانی و بجلی کے لئے ترس رہے ہیں تو اسکی ذمہ دار سندھ حکومت ہی ہے ،شہری حکومت اگر مسائل حل کرنے کے دعوے کررہی ہے تو اسے کام کرنے کے مواقع کیوں نہیں دیئے جاتے شہری اور صوبائی حکومت عوام کو پانی اور بجلی دینے کے بجائے ایک دوسرے کے گریبان چاک کرنے میں لگے ہوئے ہیں،جبکہ نقصان صرف عوام کا ہورہا ہے۔#

متعلقہ عنوان :