ٹرمپ کا پاکستان کے بارے نیا ٹویٹ مثبت ، آنے والے چند ہفتوں میں پتا چل جائے گا کہ شروعات بہترہوئی ہے،خواجہ آصف

امریکی وزیر خارجہ اور داخلہ دونوں آرہے ہیں،مزید بہتری آئے گی،انٹرویو

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:11

ٹرمپ کا پاکستان کے بارے نیا ٹویٹ مثبت ، آنے والے چند ہفتوں میں پتا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا پاکستان کے بارے نیا ٹویٹ مثبت ہے، آنے والے چند ہفتوں میں پتا چل جائے گا کہ شروعات بہترہوئی ہے، امریکی وزیر خارجہ اور داخلہ دونوں آرہے ہیں،مزید بہتری آئے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ ہمارا امریکاسے کئی سالوں سے تعاون جاری ہے جس کا ہمیں صرف نقصان ہوا ہے فائدہ نہیں، پاکستان کے بارے نیا ٹویٹ مثبت ہے، آنے والے چند ہفتوں میں پتا چل جائے گا کہ شروعات بہترہوئی ہے، امریکی وزیر خارجہ اور داخلہ دونوں آرہے ہیں،مزید بہتری آئے گی،سمجھتا ہوں کہ امریکا کو ہمارا نقطہ نظر بہترلگا،۔

خواجہ آصف نے کہا کہ اس وقت ملک میں بظاہر جوکشیدگی ہے اس میں حقیقت نہیں، چند سیاسی عناصر چاہتے ہیں کہ عوام کے ذریعے جمہوری فیصلے نہ ہوں، مجھ پہ تنقید ہوئی کہ اپنا گھرصاف ہونا چاہیے تو پھر نیشنل ایکشن پلان کیوں بنایا نیشنل ایکشن پلان کے دو حصے ہیں، ایک وہ جس میں فوج نے کامیابی سے کام کیا۔

متعلقہ عنوان :