Live Updates

عمران خان کندھے سے تولیہ اتار کر بات کیا کریں، جواری کو ایمانداری کی باتیں زیب نہیں دیتیں ، وزیر اطلاعات سندھ

عمران خان ذاتیات پر حملے کرکے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں،عمران خان کرپٹ باپ کا کریکٹر لیس بیٹا ہے،سید ناصر حسین شاہ

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اکتوبر2017ء) سندھ کے وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان کندھے سے تولیہ اتار کر بات کیا کریں،جواری کو ایمانداری کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو اپنے جاری بیان میں عمران خان کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ جواری عمران خان کو دور سے دیکھ کر پہچان لیتے ہیں کہ یہ جواری ہے ۔عمران خان ذاتیات پر حملے کرکے اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں۔جو شخص گھر نہ چلا سکے وہ ملک کیسے چلائے گا۔عمران خان کرپٹ باپ کا کریکٹر لیس بیٹا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ سے سب سے زیادہ چندہ لینے والا آج انکے خلاف باتیں کررہا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات