ایف سی آر قبائل کی ترقی میں سب سے بڑی روکاؤٹ ہے فاٹا کا فوری طور پر صوبے میں انضمام ضروری ہے، اے این پی

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:31

باجوڑ ایجنسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) ایف سی آر قبائل کی ترقی میں سب سے بڑی روکاؤٹ ہے فاٹا کا فوری طور پر صوبے کے ساتھ انضمام ضروری ہے۔ رہنما اے این پی باجوڑ۔ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی باجوڑ کے دیرینہ کارکن اور رہنما ظہور احمد اتمان خیل نے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں پر رائج ایف سی آر نے ان کو زندگی کے بنیادی حقوق سے محروم کر رکھا ہے، عوامی نیشنل پارٹی کے پالیسی ایف سی آر کے خلاف بالکل واضح ہے اس سلسلے میں اسفندیارولی خان، حیدر خان ہوتی اور خاص کر میاں افتخار حسین کا کردار دنیا پر واضح ہے، اے این پی جلد از جلد فاٹا سے اس ظالم نظام کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قبائل نے پاکستان کے لیے بیش بہا قربانیاں دی ہے وفاقی حکومت ان کے قربانیاں کو تسلیم کرکے ان کو ان کا حق دیں، اگلے الیکشن میں صوبائی سیٹوں پر نمائندگی دی جائی۔ قبائل کو روزگار تعلیم دی جائے ان کو صحت کے سہولیات دی جائے۔پشاور قبائل کا دل ہے ان سے قبائل کو جدائی کرنا ایسا ہے جیسا بچوں کو اپنے ماں سے جدا کردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :