نائب صدر راولپنڈی سکوائش ایسوسی ایشن کی صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس شیخ عامر وحید کو صدر بننے پر مبارکباد

اتوار 15 اکتوبر 2017 20:31

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اکتوبر2017ء) راولپنڈی سکوائش ایسوسی ایشن کے نائب صدر ظہیر چوہدری نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر شیخ عامر وحید کو چیمبر کا صدر بننے پر مبارکباد دی ہے ․ انہوں نے شیخ عامر وحید کے دفتر میں انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عامر وحید جیسے مخلص ، محنتی اور ایماندار لوگ ہماری صنعت و معیشت کی ضرورت ہیں جنہیں آگے آ کر اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرنا چائییے ․ ظہیر چوہدری نے کہا کہ شیخ عامر وحید کافی عرصہ سے کھیلوں کی مثبت اور مفید سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بے لوث کام کر رہے ہیں اور ان کی سرپرستی میں راولپنڈی میں سکوائش کے کئی قومی مقابلے منعقد ہوئے ․ انہوں نے کہا کہ شیخ عامر وحید کی صدارت میں اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے مسائل حل ہونگے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریوں کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ پہلے کی طرح کھیلوں بالخصوص سکوائش کے فروغ کیلئے بھی اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے ․

متعلقہ عنوان :