کیپٹل سٹی پولیس پشاور کے گزشتہ ہفتہ سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز

ن مشتبہ افراد سمیت ،اغواء ڈکیتی اور راہزنی،قتل اقدام قتل میں مطلوب 13،اشتہاری مجرمان گرفتار بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد ، تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 86 افراد گرفتار

اتوار 15 اکتوبر 2017 22:11

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2017ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے گزشتہ ہفتہ میں،سٹی ،کینٹ ،رورل اور صدر سرکلز میں مختلف تھانہ جات کے حدود میںجرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے ، آپریشنز کے دوران مشتبہ افراد سمیت ،اغواء ڈکیتی اور راہزنی،قتل اقدام قتل میں مطلوب 13،اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور منشیات برآمد جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 86 افراد کو گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف کیپٹل سٹی پولیس آفیسر پشاور محمد طاہر خان کی خصوصی ہدایت پر ایس ایس پی آپریشنزپشاور سجاد خان کی نگرانی میں پشاور پولیس نے گزشتہ ہفتہ کے دوران سٹی ،کینٹ ، رورل اور صدر سرکل میںچاروں ایس پیز کی قیادت میں متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز بی ڈی یو،سنیفر ڈاگ، لیڈیز پولیس اورمتعلقہ پولیس نے مختلف تھانہ جات کے حدود میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کیے گئے۔

(جاری ہے)

ان آپریشن کے دوران ،اغواء ڈکیتی اور راہزنی ،قتل اقدام قتل میں مطلوب 13 ،اشتہاری مجرمان سمیت سینکڑوںجرائم پیشہ اورافراد کو گرفتار کرکے مجموعی طور پر انکے قبضے سے ،15 عدد کلاشنکوف ،91 عدد پستول 30 بور، 13 عدد بندوق،15عدد رائفل ، سینکڑوں عدد کارتوس،21 بوتل شراب،90کلوگرام چرس اعلٰی کوالٹی ، 03کلو گرام ہیروئن،4 گرام آئیس برآمدکر کے جبکہ تحفظ مکانات ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 86 افراد کو گرفتار کر لیے گئے گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج کر کے جیل منتقل کئے گئے ہیں۔